مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) رابطہ عالم اسلامی کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس مکہ المکرمہ میں شروع ہو گئی۔ کانفرنس اْمت مسلمہ کا اتحاد اور اس کو لاحق خطرات کا تدارک، فلسطین میں جاری خوفناک جارحیت کانفرنس کا عنوان ہے۔ دنیا بھر سے 127 سے زائد ممالک کے وفود کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کانفرنس میں شرکت کے لیے مکہ پہنچ گئے۔ مولانا عبدلغفور حیدری اور کشمیر سے مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ آج کانفرنس کا دوسرا روز ہے، اعلامیہ متوقع ہے۔