لاہور ( ان این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرمعاشی مسائل سے نبردآزما ہونے کے لیے،شرمپس کی پیداوار بڑھانے اور اسے منافع بخش بنانے کے لیے اقدامات بارے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت بذریعہ زوم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں ایکوا کلچر شرمپ فارمنگ کے لیے پرعزم ہیں۔مریم نوازشریف پنجاب کو شرمپس فارمنگ کے لیے رول ماڈل بنانا چاہتی ہیں۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایکواکلچر اوشن فارمنگ کے لیے پرائیویٹ سیکٹرکو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سمال میڈیم انٹرپنیور، فارن ان پٹ،فارن کنسلٹنٹس،ریسرچ اور نوجوان نسل کی کاروباری سطح پر شمولیت کو یقینی بنانے پر غوربھی کیا گیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ مریم نواز شریف کے مطابق چھوٹے فارمر کو سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فش فارمنگ کو نوجوانوں کے لیے روزگار کے طورپر پرکشش بناکر ٹرینڈ سیٹ کرنے کی خواہشمند ہیں۔ فش فارمنگ میں فروزن سسٹم میں جدت،، ٹریننگزاور گلوبل بیسٹ پریکٹسز کومتعارف کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شرمپ ایکواکلچر ڈویلپمنگ کے ذریعے چھوٹے اور متوسط کاروبار میں اضافہ کرنامقصودہے۔ کاروباری افراد کے لیے معاشی،ٹیکنالوجی ٹرانسفراور تکنیکی معاونت کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔نئی انڈسٹری کے قیام کے لیے سپلائی چین ڈویلپمنٹ،فیڈ مینوفیکچرنگ اور پرائیویٹ سیکٹر انویسٹمنٹ کیلئے فنی معاونت دی جائیگی۔مریم۔اورنگزیب نے مزید کہا کہ شرمپ ایکسپورٹ کرکے جی ڈی پی میں اضافہ کیاجائے گا اور لوکل کمیونٹی کو غذائی ضروریات کے تحت سستی اور معیاری پروٹین میسر آسکے گی۔سینئر وزیر پنجاب نے واضح کیا کہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شرمپ ایکواکلچر کی پروڈیکشن اور پروسیسنگ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر ٹرینڈ کیا جائے گا۔سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ شرمپ فارمنگ میں ترقی کے لئے بین الاقوامی سطح پر ایکسپرٹس کی رائج شدہ بہترین مینجمنٹ پریکٹسز کولوکل لیول پر بھی اپنایا جائے۔وزیراعلٰی پنجاب کے مطابق فارمنگ بزنس میں ترقی کے لیے موجودہ قوانین میں بہتری،نرمی اور آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ہینڈ ہولڈنگ کے ساتھ فش فارمرز کی کیپسٹی بلڈنگ کی جائے گی۔اجلاس میں فیڈ و سیڈ پر سبسڈی،مارکیٹ میچورٹی،بریڈنگ اور مشترکہ فوائد کے حصول اور اکنامک معاشی نتائج کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم حکمت عملی وضح کرنے کے لیے ٹائم لائن مقرر کردی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریسرچ میں یونیوسٹی اسٹوڈنٹس،ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹر حکومت پنجاب کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔
مریم نواز فش فارمنگ کو نوجوانوں کیلئے پرکشش روزگار بنانے کی خواہشمند :مریم اورنگزیب
Mar 17, 2024