لاہور(خبرنگار)اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے رنگ روڑ منصوبے کی توسیع کی منظوری میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں بائیس مارچ تک توسیع کر دی ، دوران سماعت تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے جس پر ملزمان کے وکیل نے دلائل دئیے۔