پرویز الٰہی کے شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Mar 17, 2024

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کے شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاقی حکومت کی درخواست 18 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے لاہور ہائی کورٹ کے، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ راسخ الہٰی، زہرہ الٰہی و دیگر ان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر18 مارچ کو سماعت کرے گا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جج سپیشل کورٹ بنک جرائم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانت منظور کی، ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے پیش نہ ہونے پر تحریم ا لٰہی اور سائرہ الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

مزیدخبریں