اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی گڑھی خدا بخش ا میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی،ڈپٹی اسپیکر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،ڈپٹی اسپیکر نے شہداء کی روح کے ایصالِ ثواب و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر کے ہمرا ان کا بیٹا سید شایان علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنان موجود تھے۔