جعلی اورغیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ڈریپ حکام کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرکے جعلی اورغیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتارکرلیاڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم نسیم مسیح کو بوہڑ بازار راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ملزم بوک ہومیو پیتھک واقع بوہڑ بازار پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث تھا چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کر لی گئی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کاروائی ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نوید انور کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد پرویز اور انسپیکٹر زاہد بھٹی نے عمل میں لائی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہیڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیںچھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیںکسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن