سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہوکی زیرصدارت  اعلی سطحی اجلاس 

Mar 17, 2024

راولپنڈی( جنرل رپو رٹر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت  اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام2024-25 کے دوران پیش کئے جانے والے منصوبوں بارے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے آٹ ریچ پروگرام کو بہتر بنانے کیلئے فارمر ڈیٹا بینک کی اپ گریڈیشن جلد از جلد مکمل کرنے اور گندم اور دھان کی ہارویسٹنگ کیلئے جدید ہارویسٹرز کی درآمد بارے تجاویز مرتب کی ہدایات کیں۔ انھوں نے کہا کہ فارم میکانائزیشن کیلئے56 زرعی آلات پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔جدید ہارویسٹرز کی مدد  سے گندم اور دھان کی ہارویسٹنگ کے دوران 10 تا15 فیصد نقصانات میں کمی واقع ہو گی۔فصلات خصوصا دھان کی باقیات کو آگ لگانے کی حوصلہ شکنی کیلئے جدید مشینری سبسڈی پر فراہم کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فروٹ  اور سبزی منڈیوں کے9 ڈویژن کی سطح پر آپریشنز کو ڈیجیٹائز اور صوبہ میں ابتدائی طور پر ایک ایک ماڈل ایگریکلچر سینٹر قائم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ  ایک ماڈل سٹرس کا  باغ تیار کیاجائے۔اس کے علاوہ ترشاوہ پھلوں کی ایک بیماریوں سے پاک نرسری قائم کی جائے گی جہاں سالانہ بیماریوں سے پاک1 لاکھ پودے سالانہ تیار کئے جائیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ زرعی سائنسدانوں کو بیرونِ ملک ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے گا اور فری بیرونِ ملک سکالر شپ حاصل کرنے والے زرعی سائنسدانوں کو محکمانہ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں کپاس کی دورانِ سیزن کاشت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔      

مزیدخبریں