راولپنڈی(جنرل رپورٹرٌممتازسماجی شخصیت ،چیئرمین الہادی دستر خواں اینڈ ویلفیئر فورم طاہر عباس نے کہا کہ علماو کرام اور مشائخ عظام بڑھتی ہوئی مایوسی اور بیزاری کے کانٹے چن کر مثالی سماج کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔ پاکستانی یوتھ حیران کن کارکردگی دکھلانے میں ثانی نہیں رکھتی ،نوجوان نسل کو حقیقی سرپرستی اور رہنمائی میسر ہو تو قائداعظم کے پاکستان کو خواندہ ' صحت مند اور مستحکم بناسکتے ہیں۔ الہادی دستر خواں کی چوتھی افطاری کے شرکا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کریم اللہ پاک کا عظیم تحفہ ہے جس میں صبر' برادشت اور معاف کر دینے کے اوصاف اور اس کی فیوض و برکات سے مستفیض ہونے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ طاہر عباس نے بتایا کہ ایک کروڑ گریجویٹ اور پانچ کروڑ نوجوان روزگار کے لیے پریشان ہیں۔ وفاقی وصوبائی حکومتیں یوتھ لون پروگرامز کی بجائے روزگار کے دروازے کھولیں تو ہمارے نصف سے زائد مسائل حل ہوسکتے ہیں۔طاہر عباس نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم دسترخواں مہمانوںکی شکر گزار ہے جنہوں نے دسترخواں کو زینت بخشی ۔ آج کا افطار غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے نام کیا گیا ہم تمام اسرائیلی پروڈکٹس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے ۔۔ ورڈ اینٹی اسلامو فوبیا ڈے کے موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان کی کاوشوں کو سراہا گیا جن کی اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر پیش کردہ تجویز کی بدولت پوری دنیا میں یہ دن منایا جا رہا ہے اس موقع پر مسلمانوں کی جانب سے دنیا کو امن کا پیغام بھی دیا گیا۔
فلسطینوں کی بہادری کو سلام ''الہادی کا افطار دستر خوان
Mar 17, 2024