نیند کو بہتر کیسے بنایا جائے؟

دن بھر کام میں مصروف رہنے کے بعد رات میں پرسکون نیند لینا بہت ضروری ہے تاکہ صبح اٹھ کر آپ پھر سے اپنے کاموں کو حاضر دماغی کے ساتھ کر سکیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے اگر آپ مکمل اور پر سکون نیند نہ لیں تو ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

کن طریقوں سے نیند کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

سونے کیلئے باقاعدہ شیڈول بنائیں

اپنی نیند کو بہتر بنانے کیلئے سب سے پہلا کام آپ کو سونے کا باقاعدہ شیڈول بنانا ہے، جس کیلئے آپ کو چاہیے کہ آپ رات میں اپنے منتخب کیے وقت پر سو جائیں اور صبح اپنے الارم بجنے پر اٹھ جائیں۔

ایسا کرنے سے آپ کی نیند کا ایک وقت مقرر ہو جائے گا، جسم اور دماغ کو بھی سکون ملے گا۔

دن کے آخری پہر میں کیفین سے پرہیز کریں

سن کر تھوڑا عجیب لگے گا کیونکہ ہمارے معاشرے میں چائے اور کافی سیمت دیگر کیفین کا استعمال بہت زیادہ ہے لیکن دن کے آخری پہر میں کیفین پینے سے آپ کی نیند متاثر ہو سکتی ہے۔

نیند پوری نہ ہونے کہ وجہ سے آپ ذہنی اور جسمانی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہوں گے اور آپ کا دن اور کام بھی اچھا نہیں گزرے گا۔

سونے سے قبل اپنے جسم کو پر سکون رکھیں

زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ لوگ کام کرکے فوری سونے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم تھکا ہوا ہوتا ہے اور نیند نہیں آتی، اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم کو پر سکون رکھیں یعنی سونے سے قبل گرم پانی سے نہائیں کیونکہ اس سے تھکاوٹ کم ہو جاتی ہے اور نیند میں بہتری آتی ہے۔

اس کے علاوہ بستر پر لیٹ کر اپنی من پسند کتاب پڑھیں، ایسا کرنے سے بھی دماغ کو سکون ملتا ہے اور نیند بھی اچھی آتی ہے۔

سونے کیلئے سازگار ماحول پیدا کریں

آپ کے ارد گرد ماحول بھی پر سکون نیند کیلئے ضروری ہے اسی لیے آپ کو چاہیے کہ ایسا ماحول پیدا کریں کہ آپ کو نیند اچھی آئے۔

اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے کمرے میں تیز روشنی اور آوازوں سے پرہیز کریں کیونکہ یہ دونوں چیزیں آپ کی نیند میں خلل کا باعث بنتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن