برطانیہ میں مسلم کمیونٹی نے ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کر دیا۔اسرائیل سے برطانیہ سالانہ 10 ملین ڈالر ( 1 کروڑ ڈالر) کی 30 ہزار ٹن کھجوریں درآمد کی جاتی ہیں۔صیہونی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے اسرائیلی پولیس نے بیت لحم کے دیہیشہ کیمپ میں افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا، اسرائیلی اہلکار فلسطینیوں پر اسلحہ تان کر ایک شخص کو گرفتار کر کے لے گئے۔اس کے علاوہ اسرائیل نے رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کا رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ
Mar 17, 2024 | 12:43