کیٹرنگ کے پیسے ادا نہ کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج 

Mar 17, 2024

کلر سیداں (نامہ نگار) محمد آمین سکنہ محلہ معصوم نگر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کیٹرنگ کا کاروبار کرتا ہوں۔ ڈیڑھ ماہ قبل خالد محمود ڈھوک کشمیریاں کے بیٹے احتشام کی شادی کیلئے بک کیا تھا۔یاسر نے مجھے کہا کہ آپ یہ آرڈر میری ذمہ داری پر بک کر لیں اور جو رقم بنتی ہے وہ میں ادا کردونگا اور جب میں نے تین لاکھ 65ہزار روپے کی رقم کا تقاضا کیا تو یاسر نے مجھے جواب دیا کہ میں خالد کے گھر جا کر جو رقم بنتی ہے وہ لیکر آپ کو ادا کرتا ہوں متعدد بار رابطہ کرنے پر یاسر رقم دینے سے صاف انکاری ہے اور اب مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔ 

مزیدخبریں