کلر سیداں (نامہ نگار)زمین کے تنازع پر کلہاڑی کے وار سے خاتون زخمی جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں نے ڈنڈوں،لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی بہن کو زخمی کر دیا۔شمائلہ سکنہ ڈھوک سنگال نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں اور میری بہن نائلہ اپنا نئے گھر کو دیکھنے کیلئے گئیں تو واجد حسین اس کی بیوی اور قاسم ہمراہ تین نامعلوم خواتین اور دو نامعلوم مرد آ گئے اور انہوں نے میری بہن کو مارنے کی کوشش کی تو اس نے بھاگتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر اپنی جان بچائی جس پر تمام اشخا ص پیچھا کرتے ہوئے ہمارے گھر میں داخل ہو گئے اور مار پیٹ شروع کر دی۔واجد حسین نے وار کلہا ڑی کیا جو میرے سر پر لگا اور میں زخمی ہو گئی۔دیگر دو اشخاص اور عورتیں نے ہمیں ڈنڈوں لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔شور شرابے کی آوازیں سن کر اہل محلہ آ گئے جنہوں نے ہماری جان چھڑائی ۔ملز ما ن جاتے ہوئے تین عدد موبائل فونز اور نائلہ ظہور کا شنا ختی کارڈ بھی ساتھ لے گئے۔