صدرمملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے چکلالہ گیریژن میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حوصلہ بھی دیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے میرعلی حملے کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا ہمارے بہادربھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ہم دہشتگرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، صدر کا وزیرستان حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت
Mar 17, 2024 | 13:15