شہریوں کو جوس پلا کرا غواء کرکے گردے نکالنے والے گروہ کا رکن گرفتار

Mar 17, 2024 | 13:56

لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوس پلا کر اغواء کرکے اسلام آباد لے جا کر گردے نکالنے والے گروہ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او گلشن اقبال سید قمر عباس و پولیس ٹیم نے انسانی گردے فروخت کرنے والےگینگ کے رکن کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم ندیم اپنے ساتھی شعیب کے ساتھ مل کر لوگوں کو اغواء کرکے اسلام آباد لے جاتے تھے۔ملزمان مختلف علاقوں میں موجود غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بھی گردے نکلواتے تھے۔ متاثرہ شخص سلیم مزدوری کرتا تھا گھر میں رنگ کرنے کے بہانے ساتھ لے جانے کے لیے گاڑی میں بٹھایا۔ملزمان نے گاڑی میں مدعی مقدمہ کو جوس پلا کر بیہوش کیا۔ ملزمان لوگوں کو اپنے پاس بلاتے پھر اغواء کرکے اسلام آباد ڈاکٹر ظفر نامی شخص کے پاس لے جاتے، ڈاکٹر ظفر گردے نکال کرملزمان کو رقم کی ادائیگی کرتا تھا۔ملزمان ایک گردے کے عوض ساڑھے 04 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کو 50/60 ہزار روپے دیتے تھے۔ملزمان متاثرہ شخص سلیم کو اغواء کرکے گردہ نکال کر رفوچکر ہو گئے جبکہ متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ کیا جس پرملزم ندیم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا پولیس ٹیم گرفتاری کے لیے کوشاں ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں