بابراعظم نے شکست کا ذمہ داربولرز کو قراردیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا موقف سامنے آگیا۔
میچ کے اختتام پر پریزنٹیشن کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے اہم معرکے میں شکست کا ذمہ دار ناقص بالنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 11 اوورز میں ہم اچھی پوزیشن میں تھے لیکن اس کے بعد ہماری باؤلنگ بہت خراب تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بالرز نے یہ سوچ لیا تھا کہ ہم جیت گئے ہیں، جو ہماری شکست کی وجہ بنی۔قبل ازیں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، ایلکس ہیلز 1، آغا سلمان 5 اور کپتان شاداب صفر کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ مارٹن گپٹل 34 اور اعظم خان 22 رنز بناسکے تھے۔ ایک موقع پر یونائیٹڈ کی ٹیم 11 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 91 رنز بناسکی تھی۔بعدازاں عماد وسیم اور حیدر علی نے 8 اوورز میں 98 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے بابراعظم کی پشاور زلمی سے میچ چھین لیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن