قصور: ٹرالہ کی زد میں آکر 8 سالہ بچہ جاں بحق

 قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقے مدکے دھاریوال میں ٹریکٹر ٹرالہ ڈرائیور کی غفلت سے بچہ ٹرالہ تلے کچل کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مدکے دھاریوال کے رہائشی محمد سجاد نے تھانہ میں مقدمہ درج کرایا کہ 8 سالہ بیٹا حسن گھر سے اپنے چچا کے ہاں جارہا تھا کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ نے کچل دیا۔ حادثہ ڈرائیور مشتاق کی لاپرواہی سے ہوا جو بغیر لائسنس ٹرالہ چلا رہا تھا۔پولیس ٹرالہ ڈارئیور سمیت قبضہ میں لیکر مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...