حکومت عوام کو بینادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی :عامر شریف کمبوہ

Mar 17, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ایشین سکول شیخوپورہ کے چیف ایگزیکٹو عامر شریف کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور ارکان اسمبلی کی توجہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینا اور ملک کے اشرافیہ کو مراعات دینے پر مرکوز ہے جبکہ دو کروڑ سے زائد بچے تعلیم جیسے زیور سے آراستہ نہیں ہے حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں صحت اور تعلیم فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین سکول کی سالانہ تقسیم انعامات اور زرلٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پرنسپل مس ناہید شبیر،وائس پرنسپل مس نورین مرتضیٰ بھی موجود تھی۔

مزیدخبریں