گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کا مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ‘رمضان پیکج اور عوام کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئرخرم دستگیر خان نے گذشتہ روز پسرور روڈ، سیالکوٹ روڈ، نرسری چوک، کشمیر روڈ پر قائم یوٹیلیٹی سٹوروں کا دورہ کیا اور یوٹیلٹی سٹوروں پر وفاقی حکومت کے رمضان پیکج، سبسڈائز اشیاء دالوں، گھی، آٹے کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ خرم دستگیر خان نے خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں سے بھی گفتگو کی اور ان کو درپیش مسائل کو سنا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
گوجرانوالہ:سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ
Mar 17, 2024