الہ آباد/ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کی قیادت نے ملک و قوم کو بحرانوں میں دھکیلا۔ شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر ملک میں خوشحالی آئے گی الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان نے ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض احمد خان ایڈووکیٹ نے ڈھنگ شاہ اور منڈی عثمان والا میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر میاں انور بھٹی سردار محمد یحییٰ سردار منور ڈوگر اور حاجی محمد رمضان چوھدری آمین آف کچہ پکا اور سردار فاروق اکبر آف مرالی ودیگر بھی موجود تھے۔
الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں:ملک رشید احمد
Mar 17, 2024