شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وانجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ملک کو مثالی مملکت اور صوبہ بنائیں گے اورگڈ گورنس یقینی بنانے سمیت عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے رمضان نگہبان پیکج غریب اور مستحقین کیلئے ٹھندی ہوا کا جھونکا جبکہ یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوںمیں کمی سے بھی عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی یقینی ہورہی ہے میاں نواز شریف کے زیر سایہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت وفاق اور پنجاب میں غریب عوام کو غربت،مہنگائی، بے روزگاری کے نجات اور ٹھوس بنیادوں پر ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کریگی ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔