کامونکی(نمائندہ خصوصی)نامعلوم افراد کھیتوں میں نوزائیدہ بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ صبح نواحی گاؤں گھوماں کے ڈیرہ ماندریاں کے قریب شفتل کے کھیتوں میں نامعلوم مرد عورت سات آٹھ روز کے بچے کو چھوڑ گئے۔جسے کھیتوں میں گئے ہوئے امجد علی نے بچے کو روتے دیکھ صدر پولیس کو اطلاع دی۔ لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا تو اعلیٰ افسران کی مشاورت کے بعد بچہ رانا خالد محمود نامی شخص کو پرورش کیلئے دے دیا گیاہے۔