گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ماڈل رمضان بازار پیپلز کالونی میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی رعایتی دوکانیں لگا دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈاکٹر صائمہ ارم سید نے ماڈل بازار میں قائم سستا رمضان بازار کے د ورہ کے موقع پر کہا کہ سستا رمضان ماڈل بازار میں عام مارکیٹ سے انڈے فی درجن چھ روپے کم کے حساب سے اور مرغی کا گوشت فی کلو 25 روپے کم کے حساب سے فروخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا انتظامی افسران باقاعدگی سے اشیاء کا معیار چیک کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماڈل رمضان بازار میں ضرورت کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور حکومتی ہدایت کے مطابق بہترین اشیائے خورونوش شہریوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔
گوجرانوالہ:ماڈل رمضان بازارمیںمرغی ،گوشت ، انڈوں کی رعایتی دوکانیں
Mar 17, 2024