گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔اب تک 36272 تھیلے مستحق خاندانوں تک پہنچائے جاچکے ہیں۔15 مارچ کے روز 8 ہزار 897 افراد کو راشن بیگز گھر گھر جا کر دیئے گئے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ راشن بیگز حکومتی احکامات پر ہر شہری کو دہلیز پر پہنچایا جائے۔راشن بیگز تقسیم کے موقع پر شہریوں کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جائے، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کو مہنگائی، ناجائز منافع خوری سے ریلیف دینے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی متحرک کیا گیا ہے۔اب تک 18 لاکھ کے قریب جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ناجائز منافع پر اب تک 75 دوکانداروں کو پابند سلاسل کیا گیا۔
گوجرانوالہ:نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کے عمل میں تیزی
Mar 17, 2024