کامونکی(نمائندہ خصوصی) دو مختلف واقعات میں جیب تراش ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون نکال کر رفو چکر ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز محلہ تیل پور ایمن آباد کا محمد عارف بازار میں خریداری کررہا تھا کہ اس دوران جیب تراش اْسکا پرس نکال کر لے گئے جس میں بیس ہزارروپے نقدی اور قیمتی کاغذات تھے۔جبکہ جیب تراش واہنڈو کے علاقہ کوٹلی نو کے علی حیدر کی جیب سے دو موبائل فونز نکال کر رفو چکر ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔