راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) اندرون شہر گنجان بازاروں میں تجاوزات اور بے لگام ٹریفک کی وجہ سے خریدار خصوصاً خواتین اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں ذمہ دار حکام فوری اقدامات کریں یہ مطالبہ پیپلز ٹریڈرز سیل کے جزل سیکرٹری نوید کنول نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ اقبال روڈ بوہڑ بازار اردو بازار اجناس کی منڈیاں سے ملحقہ بازار میں ٹریفک کا عملہ نہ ہونے اور تجاوزات کی وجہ سے دن بھر گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں پیدل چلنا بھی محال ہے ایسا لگتا ہے کہ شہر کا کوئی والی وارث نہیں تاجر برادری مطالبہ کرتی ہے کہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرئے تاکہ عوام رمضان اور عید کی خریداری مشکل کے بغیر کرسکیں۔