ملتان سلطانز کی کوچ ایلکس ہارٹلی نے بھی روزے رکھنے شروع کردیئے

ملتان سلطانز کی اسسٹنٹ اسپن بالنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے رمضان المبارک کا روزہ رکھ لیا ہے، غیر ملکی کوچ رمضان کے روزے کو محسوس کرنا چاہتی ہیں۔

پاکستان سُپر لیگ 9 میں ملتان سلطانز کی خاتون اسسٹنٹ اسپن کوچ الیکس ہارٹلے اپنے دلچسپ انداز اور ٹریننگ کے دوران مناظر کے باعث سب کی توجہ بخوبی حاصل کر رہی ہیں۔تاہم اب ان کا ایک انٹرویو بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے، جس میں وہ رمضان کے روزے سے متعلق اپنے دلچسپ تجربے کا اظہار کر رہی ہیں۔بی بی سی 5 لائیو اسپورٹ سے بات چیت میں میزبان نے سوال کیا تو کیا آپ روزہ رکھ رہی ہیں؟جس الیکس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، جی ہاں! میں روزہ رکھ رہی ہوں۔جبکہ انٹرویو میں مزید بتایا کہ میں یہ محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ جب کھلاڑی روزہ رکھ کر کھیلتے ہیں، تو ایسی صورتحال میں انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے؟ میں اسی صورتحال کو محسوس کرنے کے لیے روزہ رکھ رہی ہوں۔ہمارا کھیل رات کے 9 بجے شروع ہوتا ہے، میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے، آپ کو پتہ ہے روزہ رکھنے کے لیے آپ کو دن بھر کچھ نہیں کھانا پڑتا اور نہ کچھ پی سکتے ہیں۔تو اسی لیے میں نے بھی کھلاڑیوں کا ساتھ دیا، اور ہم نے اپنا روزہ کھولا، ہم پورا دن روزے سے تھے اور پھر کھجور سے افطار کیا۔الیکس کے مطابق افطاری میں کھجوروں کے ساتھ ساتھ سالاد، چک پیس تھے، جس کے بعد ٹیم ڈنر کرتی ہے۔ الیکس نے بتایا کہ ہم صبح 4 بجے تک کچھ بھی کھا سکتے ہیں، تاہم روزہ رکھنے کے بعد ہم اگلے دن شام 6 بج کر 40 منٹ پر واپس کچھ بھی کھا سکتے ہیں۔جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا یہ سروج غروب اور طلوع ہونے سے منسلک ہے؟ جس پر الیکس نے بتایا جی ہاں، روزے کی سحری اور افطاری کا تعلق سورج کے طلوع اور غروب ہونے سے ہے۔الیکس نے انکشاف بھی کیا کہ وہ صبح 4 بجے تک وہ اٹھی رہتی ہیں اور پھر دن میں اپنی نیند پوری کرتی ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ یہ انصاف کی بات نہیں ہوگی اگرمیرے کھلاڑی روزہ رکھیں اور میں نہ رکھوں۔میزبان نے کہا کیا روزہ رکھنا مشکل ہے؟ جس پر الیکس نے بتایا کہ جی ہاں، ظاہر ہے، آسان نہیں ہے۔آپ کو پتہ ہے، روزے کی حالت میں جب آپ صبح اٹھتے ہیں، تو سب سے پہلے یہی سوچتے ہیں کہ پانی کا گلاس پی لوں، تاکہ جسم ہائیڈریٹڈ رہے، آپ نے مکمل طور پر ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن