گوجرانوالہ:چیمبرکے صدر فیصل ایوب کی وفد کے ہمراہ آر پی او سے ملاقات 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء  الحق (شیخ فیصل ایوب) نے وفد کے ہمراہ ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ سے تعارفی ملاقات کی اور گوجرانوالہ میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔وفد میں سابق صدور اخلاق احمد بٹ،و دیگر شامل تھے۔صدر چیمبر نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ آپ ایک انتہائی قابل،فرض شناس اور تجربہ کار پولیس آفیسر ہیں جرائم کے خاتمہ کیلئے آپ کے کام کرنے کا انداز منفرد ہے قوی امید ہے کہ آپ اپنی بہترین روایت کو جاری رکھتے ہوئے بزنس کمیونٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے آپ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے مثالی کردار ادا کریں گے۔ چیمبر ہر سطح پر آپ کے ساتھ بشانہ کھڑا ہے۔وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے میں اور میرا ہر جوان الرٹ کھڑا ہے۔کاروباری مراکز میں امن بحال ہو گا تو روزگار پیدا ہونگے جس سے جرائم میں بھی کمی ہوگی۔ ضروری ہے کہ معاشرے میں بہتری لانے کیلئے ہر شخص اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

ای پیپر دی نیشن