آئیس لینڈ میں خوفناک آتش فشاں پھٹ پڑا

آئیس لینڈ میں خوفناک آتش فشاں پھٹ پڑا جس کے باعث جنوبی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ آئس لینڈ کی سول ڈیفنس سروس کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہر طرف راکھ پھیل گئی جس کے بعد جزیرے کو خالی کروا لیا گیا ہے، آتش فشاں میں دھماکوں کا آغاز ہفتہ کو ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے چار ماہ کے دوران آئیس لینڈ میں یہ چوتھا آتش فشاں پھٹا ہے جس میں دھماکوں کی شدت سب سے زیادہ ہے، آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے جبکہ جزیرے کو فوری خالی کروا لیا گیا۔   ماہرین کا کہنا ہےاگر لاوا سمندر سے ٹکراتا ہے تو خطرناک گیسیں اور مزید دھماکے ہوسکتے ہیں، سڑک کے ساتھ فائبر آپٹک کیبلز کوبھی نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے فون اور انٹرنیٹ میں خلل پڑ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن