سندھ، بلوچستان کےصارفین کیلئےگیس مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد :سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے بری خبر ، سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو آئندہ مالی سال 2024 سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے آئندہ مالی سال سے سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں اوگرا میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔درخواست میں سوئی سددرن نےیکم جولائی 2024 سے گیس قیمت میں 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافے کی اجازت مانگ لی ہے اور ن نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپےمقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔مذکورہ درخواست میں درخواست میں سوئی سدرن نے79ارب 63کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ظاہر کیا گیا جس میں مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56ارب69 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔اوگرا سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر کل کراچی میں جب کہ 20 مارچ کو کوئٹہ میں سماعت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن