پولیس حراست میں مبینہ ملزم کی تشدد سے ہلاکت پر جرگہ، 3 افسران پر 30 لاکھ جرمانہ

پولیس حراست میں مبینہ ملزم کی تشدد سے ہلاکت کے معاملے پر شہدادکوٹ میں جرگہ ہوا جس میں جرم ثابت ہونے پر 3 افسران پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس حراست میں مبینہ ملزم کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے معاملے کا جرگہ شہداد کوٹ میں مقامی مذہبی شخصیت منظور احمد سولنگی کی زیر قیادت ہوا .جس میں جُرم ثابت ہونے پر تشدد میں ملوث 3 پولیس افسران پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔جرگے کے فیصلے کو دونوں فریقین نے قبول کر کے باہمی اختلافات ختم کر دیے۔ذرائع نے بتایا کہ جرگے کے فیصلے کے مطابق جرمانے کی رقم کی پہلی قسط 5 لاکھ روپے موقع پر ادا کر دیے گئے جب کہ ایک لاکھ معاف کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا تے کہ ایک سال قبل اے سیکشن پولیس شہدادکوٹ نے قتل کیس کی تفتیش کے لیے نور احمد مستوئی کو حراست میں لیا تھا اور دوران تفتیش مبینہ تشدد سے وہ جاں بحق ہو گیا تھا۔اس معاملے پر ڈی ایس پی عبدالواحد برڑو، ایس ایچ او امان اللہ سومرو اور سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ سیلرو پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن