اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مزید بیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔۔

ذرائع کے مطابق لوئراورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان رات بھر جھڑپوں کاسلسلہ جاری رہا۔ سکیورٹی فورسزنے شدت پسندوں کے متعدد  ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ شدت پسندوں نے خاشا میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا ہے تاہم عسکری ذرائع  کی جانب اس کی تصدیق نہیں کی گئی ۔ اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن