آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے کر ویمنز  ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کا پہلا ٹائٹل جیت لیا۔

May 17, 2010 | 18:54

سفیر یاؤ جنگ
بارباڈوس میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھ رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی لی پولٹن نے بیس جبکہ سارہ ایلیوٹ نے انیس رنز سکور کئے۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک سو تین رنز بنا سکی۔ سوفی ڈیوائن اڑتیس جبکہ نکولا براؤن بیس رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی لیز پیری کو میچ اور نیوزی لینڈ کی نکولا براؤن کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔
مزیدخبریں