ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے الزام لگایا ہے کہ بعض پاکستانی حکام نے امریکہ میں قید ان کی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہزاروں ڈالرکا تقاضا کیا ہے۔

فوزیہ صدیقی پشاور میں ڈاکٹرعافیہ ایوارڈ کی تقسیم کےسلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نےکہا کہ حکمرانوں کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں کوئی دلچسپی نہیں اورنہ ہی ان کی رہائی کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا کہ افغانستان میں ڈاکٹر عافیہ کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اللہ تعالی نے اپنی قدرت سےاس منصوبے کو ناکام بنادیا۔

ای پیپر دی نیشن