وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدرایک وقت میں دو عہدے رکھ سکتے ہیں

May 17, 2010 | 23:45

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں ٹیلی کام کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر مملکت پارٹی کے سربراہ ہوں تو اس میں کوئی قباحت نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اخبارات میں عدلیہ اور پرویز مشرف کے حوالے سے ان کا بیان توڑ موڑ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے واضح کیا کہ انہوں نے کہا تھا کہ این آر او کے خالق کو بھی طلب کیا جاتا تو بہتر ہوتا ، اس کے علاوہ اورکوئی بات نہیں کی تھی ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کے معاملے پر بھی بات کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں مولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی سرگرمیوں پر خوشی ہے اور اگر وہ دیگر ساتھیوں سے اتحاد کرنا چاہیں تو ہمیں اعتراض نہیں لیکن ہم مولانا کو اپنا ساتھ نہیں چھوڑنے دیں گے۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے اوراس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔
مزیدخبریں