سپريم کورٹ نے پي سی او ججز کيس ميں انٹراکورٹ اپيلوں پر اٹھارہ مئی کو فيصلہ سنانے کے ليے سات ججوں کو نوٹسز جاری کر ديئے

May 17, 2011 | 02:31

سفیر یاؤ جنگ
عدالت نے چاراپريل کو توہينِ عدالت سے متعلق کيس ميں انٹراکورٹ اپيلوں پر محفوظ کیا گیا فيصلہ سنانے کے ليے يہ نوٹسز جاری کيے ہيں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر انٹرا کورٹ اپيلوں ميں فيصلہ ججز کے خلاف ہو جاتا ہے تو پی سی او ججز کے خلاف توہينِ عدالت سے متعلق کيس ميں متعلقہ ججوں پر فردِ جرم عائد کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جسٹس افتخار حسين چوہدری ، جسٹس حسنات احمد،جسٹس شبر رضا رضوی، جسٹس حامد علی شاہ،جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس ياسمين عباسی اور جسٹس جہانزيب رحيم کو نوٹس جاری کيے ہيں۔
مزیدخبریں