ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے کہا ہے کہ الطاف حسین ایک سچا ، سُچا اور کھرا محب وطن پاکستانی لیڈر ہےجو ملک کو منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔

May 17, 2011 | 02:41

سفیر یاؤ جنگ
ایم کیو ایم پنجاب ہاﺅس لاہور میں ذمہ داران کی تنظیم نو کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا ، صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی اور رکن صوبائی تنظیمی کمیٹی عباس جعفری نے شرکت کی۔ اس موقع پر افتخار اکبر رندھاوا نے ذمہ داران سے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے کہ لاہور اور کراچی سمیت دیگر علاقوں کے کارکنوں میں کوئی فرق نظر نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے قائد تحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے پر عمل کرتے ہوئے اس ملک میں انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے ،جس کے لئے ہمارے پاس سچے جذبوں ، صاف نیتوں کے علاوہ کچھ نہیں جبکہ ہمارا مقابلہ بڑی بڑی قوتوں سے ہے۔ اس موقع پر افتخار اکبر رندھاوا نے لاہور زون و لاہور ڈسٹرکٹ کی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے ناموں کا اعلان کیا جن میں انچارج لاہور ڈسٹرکٹ اعظم دانیال، انچارج لاہور زون شاہین انور گیلانی جبکہ شعبہ خواتین لاہور ڈسٹرکٹ کی بارہ رکنی کمیٹی کی انچارج سلمیٰ منیرکے نام نمایاں ہیں۔
مزیدخبریں