ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں رائے شماری کے ذریعےرکن ملکوں نے فیصلہ کیا کہ نابینا کھلاڑیوں کے اولین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کو دی جائے۔ ٹورنامنٹ رواں سال تین دسمبر کوبنگلور میں شروع ہو گا اورچودہ روزتک جاری رہے گا جس میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیپال، ویسٹ انڈیزاورانگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اجلاس میں دوہزار گیارہ میں نابینا کھلاڑیوں کے ایک روزہ میچوں کے ورلڈ کپ مقابلوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔