سول ایوی ایشن کی ذمہ دارذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی کیلئے صبح ساڑے نو بجے روانہ ہونی والی پی۔آئی۔اے کی پرواز پی ۔ کے دو سو تین کوبم کی اطلاع پر روک لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار ایک سو ستاون مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد جہاز میں تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ تاہم زرائع نے اس بات کو بتانے سے گریز کیا کہ اطلاع دینے کا زریعہ کیا تھا۔ دوسری جانب پی۔آئی اے حکام نے بم اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہازکو صبح ساڑھے نو بجے روانہ ہونا تھا جو کہ تاخیر کا شکار ہوگیا