سرگودھا کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے ٹیچرتشدد کیس میں ملزم اسلم مڈھیانہ اوراس کے چھ ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج میاں انور عزیز نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزم اسلم مڈھیانہ اور ان کے چھ ساتھیوں پر ٹیچر تشدد کیس میں فرد جرم عائد کی جس کے بعد معزز جج نے بیانات قلم بند کرنے کے لیے گواہان کو کل طلب کرلیا، پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں کے بزرگ ٹیچر کو سچ بولنے کی پاداش میں بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا

ای پیپر دی نیشن