مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے سندھ کے سیاستدانوں سے رابطے کیلئے سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی کی قیادت میں نورکنی کمیٹی قائم کردی

نون لیگ کے اعلامیہ کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی کی زیرصدارت قائم ہونے والی کمیٹی میں امیر بخش بھٹو، عرفان اللہ مروت، بہادر ڈھری، امداد چانڈیو، ماروی میمن ، اسماعیل رہو، سلیم ضیا اورراجہ انصاری شامل ہیں۔ یہ کمیٹی جسقم، مسلم لیگ فنکشنل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی تاکہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالف قوتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد بنایا جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیرپرسن غنوی بھٹو کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور دوسری جانب نواز شریف نے جسقم کے مرحوم چیرمین بشیر قریشی کے انتقال پران کے لواحقین سے تعزیت کیلئے رابطہ کیا اس کے علاوہ وہ ان کے ساتھ سیاسی اتحاد کے حوالے سے بھی رابطے میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن