امن کی آشا سراسردھوکہ ہے اس سے دوررہنا چاہیے حکمران چاہے کچھ بھی کہیں ہم سوباربھارت مردہ باد کہیں گے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ چیرمین مجید نظامی

May 17, 2012 | 18:31

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام امن کی آشا اورہمارے قومی مفادات کے موضوع پرہونے والے سمینارمیں اظہارخیال کرتے ہوئے مجید نطامی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت گناہ کبیرہ ہے،ایسا کرنے والے ملک سے غداری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرسے پاکستان آنے والے دریاوں پربھارت ساٹھ سے سترڈیم بنا چکا ہے، ہم نے ان ڈیموں کومیزائل مارکرنہ اڑایا تونہ صرف پاکستان ریگستان بن جائے گا بلکہ ہم پانی پینے سے بھی عاجزآجائیں گے۔ چئیرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ کاکہنا تھا کہ بھارت زندہ باد کہنے والے لیڈرقوم سے معافی مانگیں، ان حکمرانوں سے قوم کوکوئی توقع نہیں ہے۔ مجید نظامی نے کہا کہ ہمیں بھارت کے آلوپیازاوردیگراشیا کھا نے کی بجائے غیرت مندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سابق چیرمین واپڈا لیفٹیٹنٹ جنرل ریٹائرڈ ذوالفقارعلی خان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک طرف امن کی آشا کا نعرہ لگا کردوستی کی پینگیں بڑھا رہا ہے تودوسری جانب پاکستان کودہشت گرد قراردیکردوہرے معیارکا مظاہرہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتوں کوامن کی آشا کی سازش سے ہوشیاررہنا ہوگا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ریٹائرڈ جشید ترین نے کہا کہ بھارت کبھی بھی پاکستان سے ایٹمی جنگ نہیں کرے گا قوم کواپنے حوصلے بلند رکھنے چاہیں۔
سیمینارسے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیرمین ڈاکٹررفیق احمد ، ڈاکٹرایم اے صوفی ، فرید احمد پراچہ ، محترمہ مہنازرفیع ، محترمہ بشرح رحمان ،بریگیڈیرظفراقبال، برگیڈیرمحمد یوسف ، غلام نبی لون ، مولانا احمد علی قصوری ،جسٹس ریٹائرڈ مینراحمد مغل ،جسٹس ریٹائرڈ نذیراحمد ، برگیڈیرریٹائرڈ فاروق حمید خان ، مفتی محمد شفیع جوش ،انجینرسلمان نجیب خان اورپیراعجازہاشمی سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا امن کی آشا اکھنڈ بھارت کا دوسرا نام ہے اوریہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ مقررین نے کہا کہ نئی نسل کونظریہ پاکستان سے روشناس کرنے کی کوشیشوں کومزید تیزکرنا ہوگا سمینارمیں واپڈا کے سابق چیرمین لیفٹیٹنت جنرل رٹیائرڈ ذوالفقارکی قیادت میں پانی کے مسئلے پرایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔
مزیدخبریں