آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے چیئرمین نیب فیصح بخاری نے ملاقات کی،این ایل سی سکینڈل میں مشترکہ تحقیقات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے

May 17, 2012 | 19:28

سفیر یاؤ جنگ
چیرمین نیب فصیح بخاری نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی جس میں این ایل سی سکینڈل میں ہونے والی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آرمی کا جیک برانچ اور نیب کی ٹیم مل کر اس اہم سکینڈل کی تحقیقات کریں گی ،اس سے قبل نیب کواین ایل سی سکینڈل میں مبینہ ملوث فوجی افسران سے تحقیقات کرنے کی اجازت نہیں تھی بلکہ این ایل سی کے صرف ایک سویلین افسر سعید الرحمن سے نیب تحقیقات کر رہا تھا لیکن اب نیب اور جیک برانچ مل کر اس سکینڈل کی تحقیقات کریں گے تاکہ اس میں ملوث ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
مزیدخبریں