مسلم لیگ ن کی کامیابی :دیگر پارٹیوں کی نامور خواتین اسمبلی تک پہنچنے سے محروم

لاہور (رفیعہ ناہیداکرام سے) پنجاب سے مسلم لیگ ن کی زبردست کامیابی کے بعد دیگر پارٹیوںکے شعبہ ہائے خواتین کی مرکزی وصوبائی صدور سمیت بہت سی نامور خواتین امیدواران قومی اسمبلی تک پہنچنے سے محروم ہوگئی ہیں ان میںپیپلز پارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی صدر بیلم حسنین ، تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ،جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ڈاکٹر رخسانہ جبین، مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فرخ خان، تحریک انصاف کی عائلہ ملک،شعبہ خواتین کی سابق مرکزی صدر فوزیہ قصوری،حلقہ این اے 120سے نواز شریف کیخلاف براہ راست الیکشن لڑنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد، اور جنرل سیکرٹری شمسہ علی ایڈووکیٹ ودیگر کابھی قومی اسمبلی تک پہنچنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔ صدر زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن فرزانہ راجہ،مہرین انور راجہ،نرگس فیض ملک،این اے 126سے الیکشن براہ راست الیکشن لڑنے والی بشریٰ اعتزازاحسن، سابق وفاقی وزیر اور پیپلز لاہور کی صدر ثمینہ گھرکی، یاسمین مصباح الرحمن ، سابق مشیر وزیراعظم شہناز وزیر علی سمیت کوئی خاتون رکن اسمبلی نہیں بن سکے گی جبکہ مسلم لیگ ق کے پنجاب سے2 نشستیں حاصل کرنے پر چوہدری خاندان کی تنزیلہ عامر چیمہ ،مرکزی سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کی اہلیہ دشکہ حیدر سید ، شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فرخ خان،جاویدہ خالد خان ،دومرتبہ رکن قومی اسمبلی رہنے والی کالم نگار بشریٰ رحمن، ڈاکٹر ہاجرہ طارق عزیزنگہت آغا نوشین سعیداورجماعت اسلامی کی سابق سینیٹر کوثر فردوس ، مسلم لیگ جے کی کشمالہ طارق، اے پی ایم ایل میں آسیہ اسحق سمیت متعدد ممتاز خواتین امیدواران کی قومی اسمبلی تک پہنچنے کی آرزو حسرت میں تبدیل ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن