کوئٹہ (آئی این پی) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خبردار کیا ہے اگر نواز شریف نے بلوچستان کے حقیقی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر حکومت سازی نہ کی تو صوبے کا کنٹرول نواز شریف سمےت کسی کے بس میں نہیں رہے گا حلقہ پی بی 50 پر ہمارے جیتے ہوئے امیدوار کو ہرایا گیا جس کے خلاف ہم بھر پور احتجاج کریںگے اپنے اصولوں پر ہی حکومت اور اپوزیشن میںشامل ہوں گے ، صوبے میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں جو نہ صرف ماضی کی زیادتیوںکا ازالہ کرے بلکہ عوام کی توقعات اور امنگوں پر پورا اترسکے ، مسلم لیگ (ن) اگر صرف تعداد بڑھانے کی چکر میں ہے تو پھر وہ جانے اور ان کا کام ۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری طاہر بزنجو ، رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ اور جان محمد بلیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم بلوچستان کے عوام اورکارکنوں کے مشکور ہےں
نوازشریف حقیقی نمائندوں کو اعتماد میں لیکر بلوچستان میں حکومت بنائیں: عبدالمالک بلوچ
May 17, 2013