کراچی: فائرنگ سے تاجر اورسابق یو سی ناظم جاں بحق، سنی تحریک کے 3 کارکنوں سمیت متعدد زخمی

کراچی: فائرنگ سے تاجر اورسابق یو سی ناظم جاں بحق، سنی تحریک کے 3 کارکنوں سمیت متعدد زخمی

May 17, 2013

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں الیکٹرونکس مارکیٹ کے تاجر کا بیٹا فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر واقعات میں سنی تحریک کے کارکنوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تاجر کے بیٹے کی نماز جنازہ کے بعد مشتعل افراد نے صدر کی الیکٹرونکس مارکیٹ میں احتجاج کیا اور دکانیں بند کرا دیں۔ لیاقت چوک کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سنی تحریک کے علاقائی عہدیدار فرحان قادری سمیت 3کارکنوں غلام مصطفی اور سلمان کو زخمی کردیا ۔ترجمان سنی تحریک کے مطابق فرحان قادری کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ چنیسر گوٹھ میں فائرنگ کرکے ڈیفنس میں تعینات پولیس اہلکار زاہد سمیت 3افراد کو زخمی کردیا۔پاک کالونی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ اے پی اے کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 25 سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر لیا جن میں 2 اشتہاری مجرم بھی شامل ہیں۔ناظم آباد میں فائرنگ سے سابق یوسی ناظم عابد الیاس جاںبحق ہو گئے ۔ان کا تعلق جماعت اسلامی سے تھاکراچی پولیس نے 2 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا ہونے والے پاکستانی نژاد امریکی شہری امیر حمزہ کو بازیاب کرا لیا۔پو لیس نے خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ تین ہلاک ہو گئے
 

کراچی / فائرنگ

مزیدخبریں