بغداد (اے ایف پی) عراق میں سلسلہ وار بم دھماکوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ بغداد کے قریبی علاقوں کی مارکیٹوں میں 4 دھماکے، صدر سٹی میں کار میں بھرا مواد پھٹ گیا جس کے سبب 26 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ چکوک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ دارالحکومت کے باہر علاقے میں مسلح افراد نے سنی رکنی اسمبلی کے بھائی کو قتل کر دیا۔ موصل میں خود کش حملے میں 2فوجی مارے اور 3 زخمی ہو گئے۔ وزیراعظم نوری المالکی نے کہا یہ فرقہ واریت کا نتیجہ ہے۔ کرکوک میں امام بارگاہ پر خود کش حملے میں 12افراد مارے گئے