اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھی ہر روز اُتنا ہی وقت ہوتا ہے جو کہ ہیلن کیلر، مدر ٹریسا، نیوٹن اور آئن سٹائن کو حاصل تھا۔ یہ انتھک محنت ہی ہوتی ہے جو شان و شوکت کا باعث بنتی ہے۔ وہ لاءاینڈ جسٹس کمشن کے سیکرٹری حبیب الرحمٰن شیخ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یقیناً ترقی کا راستہ ہر اُس کےلئے کھلا ہے جو کہ اپنے کام سے مخلص ہو۔ جیسا کہ کہتے ہیں کہ ہم اعمال سے زندہ ہیں سالوں میں نہیں۔ اعمال اہم ہوتے ہیں نہ کہ وقت۔ اُن پر خدا کی رحمت ہوتی ہے جو اپنے وقت کو یادگار اور شاندار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔