لاہور (سٹاف رپورٹر) اسرائیل کے فلسطینی علاقوں پر قبضے اور فلسطینیوں پرمظالم کے خلاف امامیہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے بھرپوراحتجاج کیا گیا۔ سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا کو اسرائیل کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور اسرائیل نے فلسطین کے جن علاقوں پر قبضہ کیا ہے انہیں فلسطین کو واپس دلوانا چاہیے۔ یاد رہے کہ فلسطینیوں نے متنازع اسرائیلی ریاست کے قیام کے خلاف یومنکبہ منایا اور عالمی برادری سے صہیونی فوج کے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
”یوم نکبہ“ اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف امامیہ سٹوڈنٹس کا احتجاج
May 17, 2013