لاہور میں واقع شوکت خانم کینسر ہسپتال میں ہونیوالی ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر کی توجہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے متنازع بیانات کی طرف دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیز تقریر برطانوی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ برطانوی حکومت کارروائی کرتے ہوئے الطاف حسین کو وارننگ جاری کرے۔