کھانے پکانے کے مقابلے

مکرمی! کھانا پکانے کا عمل صدیوں سے چلا آ رہا ہے جوکہ قریباً 7 لاکھ سال پرانا ہے، کوکنگ ایک فن ہے جوکہ آگ پر کھانا بنانے کا ایک عمل ہے، کھانا پکانے کی تراکیب اور اجزاء ماحولیاتی ، اقتصادی اور ثقافتی روایات و رجحانات کی عکاسی کرتے ہیں،کھانا پکانے کا عمل انفرادی کک کی تربیت اور مہارت پر منحصر ہے، کوکنگ کو فروغ دینے کے لئے دنیا بھر میں کوکنگ کے مقابلہ جات قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد کروائے جاتے ہیں جن کا بنیادی مقصد کھانوں کے معیار کو بہتر بنانااور روایتی کھانوںکی مقبولیت اور کھانا پکانے والوںکے ہنرکو پالش کرنا ہے۔ پچھلے دنوںپنجاب یوتھ فیسٹیول2014 کا انعقادکیا گیا،جس میںکوکنگ کے مقابلہ جات کروائے گئے،جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بڑے ذوق وشوق سے حصہ لیا۔ان کو کنگ کے مقابلوںمیں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ خواتین مشرقی روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، کھانا پکانا مشرقی خواتین کی صفات میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے، خواتین نے مقابلوں میں حصہ لے کر یہ بھی ثابت کیا کہ وہ مردوں سے کسی طور بھی کم نہیں،بیرون ممالک میں یہ غلط فہمی ہے کہ پاکستانی خواتین سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتیں بلکہ وہ گھر کی چار دیواری تک محدود ہیںاس فیسٹیول کا مقصد غلط نظریوںکا خاتمہ کرنا تھااور یہ دکھانا تھا کہ پاکستانی خواتین کسی طور بھی کسی سے کم نہیںوہ ہنر منداوربا صلاحیت ہیںاور اپنے ہنر اور فن کا مظاہرہ با آسانی کر سکتی ہیں۔ (مریم فرید، اعوان ٹائون لاہور)

ای پیپر دی نیشن